بدھلہ سنت ‘ پولیس تشدد سے شہری جاں بحق ‘ وزیر اعلیٰ کا نوٹس ‘ رپورٹ طلب

بدھلہ سنت ‘ پولیس تشدد سے شہری جاں بحق ‘ وزیر اعلیٰ کا نوٹس ‘ رپورٹ طلب

ملتان (وقائع نگار ) بدھلہ سنت میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔جس میں انہوں نے سٹی پولیس آفیسر عمران محمود کو واقعہ کی انکوائری کی ہدایات دی ہے جسکی رورٹ 5 دنوں ے اندر مانگی گئی ہے۔جبکہ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق ڈی آئی جی رینک کے پولیس افسر سے واقعہ کی انکوائری کرائی جائے۔واضح رہے کچھ روز قبل تھانہ بدھلہ سنت میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 62 سالہ شخص جاں بحق ہوا تھا۔جس کے بعد ضلعی پولیس کے نوٹس پر ٹرینی اے ایس آئی اصغر علی سمیت تین کانسٹیبلز پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نوٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر