قبائلی علاقے سیا حت کا مرکز ‘ سروے مکمل ‘ مختلف پراجیکٹس پر کام تیز کرنیکا فیصلہ

قبائلی علاقے سیا حت کا مرکز ‘ سروے مکمل ‘ مختلف پراجیکٹس پر کام تیز کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی‘سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے قبائلی علاقہ میں موجود پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان رینج کو سیاحتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائیگا محکمہ ٹورازم نے سروے کرکے جگہوں کی نشاندہی کرلی ہے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار دیگر پسماندہ علاقوں کی طرح ٹرائبل ایریا کی ترقی پر بھی فوکس کررہے ہیں۔ٹرائبل ایریا میں سڑکوں کا جال بچھا کر آبادیوں کو ملایا جائیگاتین سڑکوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے متعدد سڑکوں پر کام آئندہ ماہ شروع کردیا جائیگاٹرائبل ایریا کے کوہ سلیمان رینج کو سیاحت کے لئے کھول دیا جائیگا وزیر اعلی کی ہدایت پر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے علاقہ کا سروے کرلیا ہے کوہ سلیمان رینج میں خوبصورت قدرتی مناظر موجود ہیں کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کو ترقی دی جائیگی فورٹ منرو کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کا مرکز بنے گافورٹ منرو سے بھی تقریبا 400 فٹ اونچائی کے مقام ہک بائی کو سیاحت کے لئے فوکس کررہے ہیں فورٹ منرو سے 40 کلومیٹر تک سڑک کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے سیاح جلد ہی گاڑیوں پر سب سے ٹھنڈے مقام ہک بائی تک آسانی سے جاسکیں گے ہک بائی سے ایک طرف پنجاب کے خوبصورت پہاڑ تو دوسری طرف صوبہ بلوچستان کی وادی نظر آتی ہے۔کمشنر طاہر خورشید نے کہا کہ کوہ سلیمان رینج میں موجود مبارکی ٹاپ، بارتھی اور مٹھ چانڈیہ کو بھی فوکس کیا جائیگا.فاضلہ کچھ میں بی ایم پی پوسٹ کے قلعہ کو سیاحتی مقام بنایا جائیگافورٹ منرو سے ضلع راجن پور کے صحت افزا مقام ماڑی کوبذریعہ روڈ ملادیا گیا ہے کوہ سلیمان رینج کے مختلف مقامات پر پکنک اور ہائیکنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے محکمہ ٹورازم نے کام شروع کردیا ہے فورٹ منرو تک باآسانی رسائی کیلئے سٹیل برجز جولائی تک مکمل کرلئے جائیں گے فورٹ منرو میں موجود سرکاری ریسٹ ہاوسز کو ریزارٹ کا درجہ دیا جائیگاٹورازم ڈیپارٹمنٹ ریزارٹ کے لئے بھی کام کررہاہے فورٹ منرو میں سیکورٹی مزید بہتر کرنے کے لئے بی ایم پی کی فورس بڑھا دی ہے فورٹ منرو میں مزید دو نئے پارک بنائے جا رہے ہیں کمشنر طاہر خورشید نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ فورٹ منرو کا اوپر کا قلعہ عوام کی سیاحت کے لئے کھول دیا جائے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اب کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے جارہے ہیں کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔کمشنر طاہر خورشید نے کہا کہ قبائلی مہمان نواز اور تعاون کرنے والے ہیں۔
تیز