شہر سلطان ‘ سپر بند پر بااثر افرادکا قبضہ ‘ دکانیں تعمیر ‘ قبریں مسمار کرنیکاانکشاف

شہر سلطان ‘ سپر بند پر بااثر افرادکا قبضہ ‘ دکانیں تعمیر ‘ قبریں مسمار ...

بستی اللہ بخش (نامہ نگار)شہرسلطان میں قبضہ مافیا نے پھر سرکاری اراضی پر قبضہ جمالیا اے سی جتوئی اور محکمہ انہار اور محکمہ اوقاف کے علاوہ محکمہ مال نے کوئی بھی کاروائی نہ کی شہرسلطان چوک گوپانگ میں کھنڈرنہر پر پھر مارکیٹیں تعمیر ہوگئی ہیں شہرسلطان میں محکمہ انہار کی سپربند جوکہ شہرکے چاروں اطراف(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سے گذرتی ہے تو مقامی بااثرشخصیات نے سپربند پر قبضہ کرکے دکانیں بنالی ہیں انتظامیہ نے قبضہ مافیاسے ماہانہ بھتہ وصول کرنا معمول بنالیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہرسلطان میں قدیمی قبرستان فخرامام شاہ کی قبروں کو مسمار کرکے دکانیں بنارکھی ہیں آج تک کسی نے کوئی بھی ایکشن نہ لیا حلقہ پٹوری اور قانونگواور سرکل تحصیلدار اور اے سی جتوئی نے ان قبضہ مافیا سے دوستیاں بنالی ہیں‘ رابطہ کرنے پر اے سی جتوئی نے کہا کہ مجھے کوئی پتہ نہیں کہ کون کون شہرسلطان میں قبضہ مافیا ہیں عوام مجھے نشاندہی کرے تو ہم کاروائی ضرور کرئینگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر