اونٹوں کا دنگل ‘ چولستان میں تیاریاں مکمل ‘ بڑے پیمانے پر شرطوں کا امکان

اونٹوں کا دنگل ‘ چولستان میں تیاریاں مکمل ‘ بڑے پیمانے پر شرطوں کا امکان

لیاقت پور ( تحصیل رپورٹر) چولستانی علاقہ چک 147میں او نٹوں کے دنگل کے انتظامات مکمل کر لیے گئے پاکستان بھر سے 50کے قریب مشہور لڑاکا اونٹ بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں دنگل کیلئے بہت بڑا پنڈا ل بنا کر چاروں اطراف میں قنا تیں لگا کر اس جگہ کو محفوظ کر لیا گیا ہے دنگل دیکھنے کیلئے 5سو روپے کی ٹکٹ کے مختلف علاقوں میں اعلانات بھی کیے گئے ہیں اطلاع کے مطابق دنگل انتظامیہ نے کسی بد مزگی یا پولیس(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کی کاروائی کو روکنے کیلئے دو درجن کے قریب نوجوانوں پر مشتمل ڈنڈ ا فورس بھی تیار کی ہے مختلف اونٹوں پر شرط لگانے کیلئے کئی بڑے بڑے جواری بھی علاقے میں پہنچ چکے ہیں اس غیر قانونی دنگل کے انعقاد کی بابت ڈی ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دنگل انتظامیہ کو سختی سے منع کر دیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے دنگل منعقد کیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد اطلاع کے مطابق منتظمین دنگل نے ضلع بہاولپور کی حدود میں دنگل کرانے کا فیصلہ کیا ہے ادھر پولیس تھانہ تبسم شہید نے بھی دنگل روکوانے کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر