فائرنگ سے 1 شخص قتل ‘ زمیندار کھال میں گر کر جاں بحق ‘ لاش برآمد

فائرنگ سے 1 شخص قتل ‘ زمیندار کھال میں گر کر جاں بحق ‘ لاش برآمد

جھوک اترا ‘ بوریوالہ ‘ محسن وال (نمائندہ پاکستان ) فائرنگ سے 1 شخص قتل ‘ زمیندار کھال میں گر کر جاں بحق۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ جھوک اترا کی حدود موضع شیرو کے علاقہ بیٹ میں بیھنسوں کے چرواھے نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک لاش پڑی ھے جس پر پولیس(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

تھانہ جھوک اترا سمیت فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ لاش کو دو فائر پیٹھ پر لگے ھوے ہیں۔جبکہ قتل ھونے والے کی جیب سے شناختی کارڈ کے مطابق محمد شفیع ولد نوکھو خان سکنہ اللہ آباد محمد پور ضلع راجن پور کا ہے۔مقتول کے ورثان نے محمد اختر کو نامزد ملزم جبکہ دو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ نمبر 19/19بجرم دفعہ302 کے تحت درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ جھوک اترا ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق زمیندار کھیتوں میں کام کرتے ہوئے کھال میں گر کر جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 293ای بی کا رہائشی محمد فرمان ولد محمد مالک کھیتی باڑی میں مصروف تھا کہ بارش کے پانی سے بننے والے کیچڑ سے پھسل گیا اور کھال میں گر گیا جس کی وجہ سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اس کی نماز جنازہ چک293ای بی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہل دیہہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اس کی رہائش گاہ پر آج 27جنوری بروز اتوارہو گی۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نشے کی لت اور ایک اور نوجوان کی جان لے گئے،نعش قبرستان سے برآمد،تفصیلات حضرت بابامیاں چنوں دربار کے قریب قبرستان سے نوجوان 28سالہ نوجوان عمران غفار کی نعش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا، یاد رہے کہ شہربھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر جسکے خاتمے کیلئے پولیس کا ایکشن نظر نہیں آتا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر