ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالخالق کی آج چھٹی برسی

ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالخالق کی آج چھٹی برسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (اے پی پی)نامور ماہرتعلیم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالخالق قریشی کی چھٹی برس آج منائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالخالق قریشی ملتان میں(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پیداہوئے۔یہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ شعبہ تعلیم سے ہی منسلک ہوگئے۔ان کاشمار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس کے بانیوں میں ہوتا ہے۔1970ء کے عشرے میں انہی کی کوششوں سے ملتان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دفتر قائم ہوا جس کے نتیجے میں اس خطے کے بہت سے ایسے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا جو باقاعدہ کسی کالج میں داخلہ نہیں لے سکتے تھے۔یہ ریجنل دفتر بعدازاں کیمپس میں تبدیل کردیاگیا اور ڈاکٹر عبدالخالق قریشی اس کے پہلے ریجنل ڈائریکٹر مقررہوگئے۔27جنوری2013ء کو ان کا ملتان میں انتقال ہوگیاتھا۔