ملتا ن ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

ملتا ن ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق بستی ملوک کے علاقہ بارہ فیض میں مقبول نامی شخص کے 45 ہزار روپے کے مویشی چوری ہوگئے بستی ایوب موڑ سے الطاف حسین کی کریانہ کی دکان سے 2لاکھ 50ہزار روپے کا سامان چوری ہوگیا دولت گیٹ سے ناصر نامی شخص کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری ہو گیا دہلی گیٹ سے علی رضا کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی منظور آباد سے اشفاق کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی سمیجہ آباد سے آصف کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھانہ بہاوٓالدین زکریا کے علاقہ سے جہانزیب کے گھر سے نامعلوم چور ایک لاکھ 75ہزار روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے کسی علاقہ سے تابش نامی شخص کے گھر سے 54 ہزار روپے کا سامان چوری ہوگیا گلگشت کے علاقہ محمودکوٹ سے میٹرو بس کے آفس سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی تانبے کی تار چوری ہو گئی کینٹ کے علاقہ سے محمد اجمل کی دوکان سے 50000 روپے مالیت کا کپڑا چوری ہو گیا تھانہ قطب پور کے علاقہ دائرہ بستی سے نوید نامی شخص کی رینٹ اے موٹرسائیکل کی دکان سے دو موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر