زکریا یونیورسٹی طالبہ بداخلاقی کیس ‘ مقدمہ کی سماعت مزید شہادتوں کیلئے 2 فروری تک ملتوی

زکریا یونیورسٹی طالبہ بداخلاقی کیس ‘ مقدمہ کی سماعت مزید شہادتوں کیلئے 2 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی )ا یڈیشنل سیشن جج ملتان نے زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے بداخلاقی کے مقدمہ کی سماعت مزید شہادتوں کیلئے2 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ تھانہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

وومن سنٹر میں طالبہ(م) نے زیادتی کا مقدمہ 6 ملزموں کے خلاف درج کرایا تھا۔جس میں پولیس نے تمام ملزموں کو گرفتار کیا جو اب ضمانتوں پر رہا ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت پر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں تفثیشی آفیسر انعم سلیم کا بیان قلمبند کیا گیا۔ اور فاضل عدالت نے دیگر گواہان کی شہادتوں کو قلمبند کرنے کیلئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔
طالبہ بداخلاقی