ملتان پولیس ٹریننگ سکول کو کالج کا درجہ دینے کا فیصلہ ‘ جلد اعلان

ملتان پولیس ٹریننگ سکول کو کالج کا درجہ دینے کا فیصلہ ‘ جلد اعلان

ملتان (وقائع نگار )حکومت پنجاب نے ملتان پولیس ٹریننگ سکول (پی ٹی ایس)کو کالج کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔جسکا باضابطہ اعلان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اپنے ملتان دورہ کے دوران آئندہ تین دنوں میں کریں گے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے۔حکومت پنجاب نے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کو خاص اہمیت دینے کیلئے ملتان ٹریننگ سکول ( پی ٹی ایس )کو کالج کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے ابتدائی کاوشیں ایڈیشنل آئی جی پی ٹی ایس پنجاب طارق مسعود یسین نے کی۔کیونکہ انہوں نے ہی ملتان ٹریننگ سکول کو کالج کا درجہ دینے کیلئے ایک مفصل پرپوزل بنائی۔جسکی منظوری کیلئے سمری حکومت پنجاب کو بھیجوائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی ملتان پی ٹی ایس کو کالج کا درجہ دینے کی سمری کو منظور کرلیا ہے۔جسکا اعلان آئندہ دو یا تین دنوں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی ایس کو کالج کا درجہ دینے کیلئے اعلان پاسنگ آوٹ والے دن کیا جائے گا۔ واضح ہے پولیس ٹریننگ سکول کو جب کالج مل گیا۔تب سے جنوبی پنجاب کے پولیس ملازمین کو محکمانہ کورس کیلئے لاہور فاروق اباد اور چونگ سنٹر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔یاد رہے کانسٹیبل سے لیکر انسپکٹر کی محکمانہ ترقی حاصل کرنے کیلئے متعلقہ کورس کرنا ضروری ہوتا ہے۔جس میں ریکوریمنٹ۔لوئر انٹر۔اپر۔ایڈوانس کورسز شامل ہیں۔

کالج کا درجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر