محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر سنٹر ‘ نابینا بچوں کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر سنٹر ‘ نابینا بچوں کا مطالبات منظوری کیلئے ...

ملتان ( سٹی رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ پنجاب کے عہدیداران اور محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر سنٹر کے نابینا بچوں نے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ پنجاب الیکشن منعقدہ مورخہ 25-11-2018کی بابت ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان نے جو رپورٹ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

غلط طور پر بھیجی ہے اُس پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ پنجاب کے الیکشن آئین وقانون کے مطابق ہوئے ہیں لہٰذا انکی آئینی وقانونی حیثیت تسلیم کی جائے۔ ان مطالبات پر سوشل ویلفیئر کے آفیسران ڈویژنل ڈائریکٹر رانا جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مزمل اور صدر ایپکا سوشل ویلفیئر راؤ عبدالقادر سے مذاکرات ہوئے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا گیا۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر