بھارتی آبی ذخائر کا معائنہ کرنے پاکستانی وفدآج نئی دہلی جائیگا

بھارتی آبی ذخائر کا معائنہ کرنے پاکستانی وفدآج نئی دہلی جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)انڈین آبی منصوبوں کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج27جنوری اتوار کو واہگہ سے بھارت پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد اتاری سے امرستر ائیرپورٹ بذریعہ روڈ جبکہ امرتسر سے دہلی بذریعہ ہوائی جہاز لایا جائیگا، دہلی ائرپورٹ پہنچنے پر بھا ر تی انڈس واٹر کمیشن پاکستانی وفد کا استقبال کریں گے۔ پاکستانی وفد کوکل بروز پیر 28 جنوری کو معائنہ کیلئے لے جایا جائیگا،جہاں وفد 3 روز تک دریائے چناب پر بننے والے آبی ذخائر لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرئیگااورپاکستانی وفد کو 31 جنوری کی شام کو دہلی واپس لایا جائیگا ۔ پاکستانی وفدکویہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنی واپسی کے انتظامات پہلی فروری کیلئے کرلیں۔ یاد رہے ایک روزقبل ہی پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے دورہ بھارت پر بھارتی کمشنرنے پاکستانی ہم منصب کو خط لکھ کر سفر کی تفصیلات شیئر کردیں تھیں۔
پاکستانی وفد