کثیر الملکی مشقیں،جاپانی بحریہ کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے

کثیر الملکی مشقیں،جاپانی بحریہ کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو پی تھری سی جہاز پاکستان پہنچے ،جہاز کثیر الملکی مشق امن کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئے ، مشقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور کاؤنٹر پائریسی مشقیں شامل ہیں ، دورے کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو جہاز پی 3سی جہاز پاکستان پہنچے ۔ دونوں جہاز کثیر الجہتی مشق امن کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئے ۔ دونوں جہاز اور ان کا عملہ پاک بحریہ کے فضائی شعبے کے ساتھ امن مشقوں میں حصہ لیں گے ۔ مشقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور کاؤنٹر پائریسی شامل مشقیں شامل ہیں ۔ دورے کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی ۔
جاپانی جہاز