وزیر اعلیٰ محمود خان کا اپر کوہستان برفباری میں گمشدہ افراد کی خبر کا نوٹس

وزیر اعلیٰ محمود خان کا اپر کوہستان برفباری میں گمشدہ افراد کی خبر کا نوٹس

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گلیات میں برفباری تھم جانے کے باوجود مری روڈ نہ کھلنے اور اپرکوہستان میں برفباری میں گمشدہ 6 افراد کی تلا ش کے حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں جلد ازجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے حساس اضلاع اور علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بلا تاخیر جگہ پر پہنچنے اور امداد ی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ناگہانی آفات سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہر دم مستعد رہنا چاہیئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول