ڈاکٹر عظیم الدین انٹروینشنل ریڈیولوجی سوسائٹی کے صدر منتخب

ڈاکٹر عظیم الدین انٹروینشنل ریڈیولوجی سوسائٹی کے صدر منتخب

کراچی (پ ر)انٹروینشنل ریڈیولوجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP)کا چوتھا سالانہ اجلاس کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک بھر سے سوسائٹی کے ممبران ڈاکٹرز اور ماہرین نے شرکت کی ۔ایس آئی یوٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سوسائٹی کے سالانہ انتخابات بھی ہوئے اور آغاخان یونیورسٹی کے ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عظیم الدین کو 2019-20کے لیے سوسائٹی کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر خرم شفیق ، وائس پریذیڈنٹ اور شوکت خانم ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر عمران نیازی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر ادیب رضوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس آئی یوٹی کی خدمات اور کوششوں اور ادارے کی ترقی کے سفر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر