حکومت ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہے،آصف معراج

حکومت ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہے،آصف معراج

میر پور خاص (خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف معراج راجپوت نے ورکرز رابطہ کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرح کی کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔سلیکٹڈ حکومت کے منی بجٹ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو گا۔ مہنگائی کا ایک اور سونامی آئے گا۔حکومت ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہے۔5 مہنیوں میں بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ دوسری بار مذاق کیا گیا ہے۔ اصل میں یہ بجٹ امیروں سے بنوایا ہوا ہے اور امیروں کیلیے ہی ہے۔ چوروں کیلیے عید اور غریبوں کیلیے ماتم کا دن ہے۔ورکرز رابطہ کنونشن سے سابق ضلعی صدر چودھری سجاد احمد نے خطاب کرتے ہو کہا کہ کارکن کسی بھی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور مسلم لیگی کارکنوں نے اقتدار اور اپوزیشن کے نا مساعد حالات میں قائد محترم کا پیغام اپنی قوت و استعداد کے مطابق پہنچایا ہے اور قیادت پر اعتماد پہلے سے بھی زیادہ متزلزل انداز سے قائم ودائم ہے۔ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد قائم خانی نے کہا کہ آج ملک دوراہے پر کھڑا ہے۔ عوام کو عوامی حکومت سے دور کر کے سیلکٹڈ حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ جس کو عوامی امنگوں کا ذرا بھی خیال نہیں ہے۔ کنونشن سے خواتین ونگ کی صدر نوشابہ ناز نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ہے۔ ان کو ان کی کینسر زدہ ماں سے دور کرکے ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی۔ تاکہ وہ عوام کی حکمرانی کی بات نہ کرے اور 70 سال سے عوامی حقوق جو مل نہیں رہے ان حقوق کی بات کرنے کی سزا دی گئی ہے۔ کنونشن سے اشرف خان، عبدالرحیم اور لیاقت شاہ نے بھی خطاب کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر