بھارت نے کرتار پور راہداری پر فوکل پرسن تعینات کردیا

بھارت نے کرتار پور راہداری پر فوکل پرسن تعینات کردیا
بھارت نے کرتار پور راہداری پر فوکل پرسن تعینات کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری پر بھارتی جوائنٹ سیکریٹری کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آپریشنل رابطے جاری ہیں، کرتار پور راہداری کے بنیادی نکات پر بھی دونوں ممالک کا اتفاق موجود ہے تاہم کرتار پور کے لیے زیروپوائنٹ پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔اجے بساریہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کو رواں سال نومبر میں آپریشنل ہونا ہے اور راہداری کے لیے بھارتی جوائنٹ سیکریٹری کو فوکل پرسن بنادیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کی تاریخ چھوٹا معاملہ ہے جو جلد حل ہوجائے گا، دونوں ممالک کے درمیان کرتار پور کے معاملہ پر روابط ہیں اور ابھی اس حوالے سے کئی ملاقاتیں ہونی ہیں، پاکستانی واٹر کمیشن کا وفد بھی کل بھارت کا دورہ کرے گا، لیکن فی الحال بھارت میں انتخابات کے باعث سیاسی روابط مشکل ہیں، سیاسی مذاکرات سے قبل اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد