حکومت کے پاس عوام کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام نہیں ،بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا،خورشید شاہ

حکومت کے پاس عوام کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام نہیں ،بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف ...
حکومت کے پاس عوام کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام نہیں ،بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا،خورشید شاہ

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے،بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا۔

خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہاتھا50لاکھ گھرگراؤں گابناؤں گانہیں،ان کا کہناتھا کہ بنی گالا کو ریگولائز کیا جاسکتا ہے تو دیگر جگہیں بھی ریگولائز کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے لوگوں کو سہولت فراہم کرے،حکومت کو معلوم نہیں کہ غریب کے مسائل کیاہیں ،ماضی میں پی ٹی آئی والوں نے بھی ایوان میں شور کیا،پی پی رہنما کا کہناتھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن ثبوت کے ساتھ پکڑا جائے، خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کہتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب وزیراعلیٰ ہیں ،یہ لوگ کیا نہیں جانتے کہ مراد علی شاہ بھی منتخب وزیراعلیٰ ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈرکے بغیر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی،اللہ کرے حکومت اپنی مدت پوری کرے،ہم سب کی ذمے داری ہے کہ ایسے فیصلے کریں جس سے بہتری آئے،خورشید شاہ نے کہا کہ ادھار پر کوئی گھر یا فیکٹری نہیں چلتی، پاکستان کو صرف ڈیپازٹ کرنے کیلئے پیسے ملے ہیں،ہم پیسے کو ہاتھ نہیں لگا سکتے، 3فیصد سود دے رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ حکومت ادھار کی رقم پر خوش ہورہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر