ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دے کر 3 میچز میں سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز نے مہمان انگلینڈ کو جیت کیلئے 627 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 246 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے روری برنس 84، بین اسٹوک 34، جونی برسٹو 30 اور جوز بٹلر 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے روسٹن جیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے 202 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 289 رنز اور دوسری اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 415 رنز بنا کر ڈکلئیر کی جب کہ مہمان انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 77 اور دوسری میں 246 رنز بناسکی۔

مزید :

کھیل -