نام نہاد گیلپ گیلانی سروے فرمائشی کلام ہے،عمران اینڈ مافیا نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا،نفیسہ شاہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نام نہاد گیلپ گیلانی سروے فرمائشی کلام ہے،عمران اینڈ مافیا نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا،موجودہ حکومت نے لاکھوں افراد سے روزگار کا ذریعہ چھینا۔
پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،عمران اینڈ فرینڈز نے راتوں رات روپے کی قدر پر ڈاکاڈالا ،کٹھ پتلی حکومت نے ملک کو مزید مقروض کیا،ان کا کہناتھا کہ عمران اینڈ کمپنی نے کسانوں کا معاشی استحصال کیا، گیلپ اینڈ گیلانی سروے بے سری راگنی کے سوا کچھ نہیں ۔