کمنٹیٹررمیز راجہ نے منفی جملے کا ترجمہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کمنٹیٹررمیز راجہ نے منفی جملے کا ترجمہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی
کمنٹیٹررمیز راجہ نے منفی جملے کا ترجمہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

  

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک)سابق قومی کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اس بات کی وضاحت کردی کہ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے اینڈائیل فیلکواﺅ کیخلاف منفی جملے کا ترجمہ کیوں نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈربن میں دوسرے ون ڈے کے دوران سرفراز احمد نے اینڈائیل فیلکواﺅ کے دو مرتبہ آئوٹ ہونے سے بچ جانے پر کہا تھا کہ ”ابے کالے ،تیری امی کہاں بیٹھی ہیں،کیا پڑھوا کے آیا ہے آج“سٹمپ مائیک پر سنے جانے والے اس جملے کے بعد کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے رمیز راجہ سے دریافت کیا کہ سرفراز احمد نے کیا کہا ہے جس پر رمیز راجہ نے جواب دیا کہ کافی طویل جملہ ہے جس کا ترجمہ ممکن نہیں۔

جب رمیز راجہ سے بعد میں دریافت کیا گیا کہ انہوں نے اس جملے کا ترجمہ کیوں نہیں کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سٹمپ مائیک پر پکڑے جانے والے کسی بھی منفی جملے یا نسلی امتیاز پر مبنی فقرے کا ترجمہ کرنے لگیں تو یہ ان کی جانب سے انتہائی بھونڈی اور نامناسب بات ہو گی لہٰذا انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ کمنٹری کے دوران آئندہ اردو کے کسی بھی جملے کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کریں گے۔

مزید : کھیل