آئی سی سی نے قابل اعتراض کلمات کی ادائیگی پر کپتان سرفراز کو کیا سزا سنا دی ؟انتہائی افسوسناک خبرآ گئی

آئی سی سی نے قابل اعتراض کلمات کی ادائیگی پر کپتان سرفراز کو کیا سزا سنا دی ...
آئی سی سی نے قابل اعتراض کلمات کی ادائیگی پر کپتان سرفراز کو کیا سزا سنا دی ؟انتہائی افسوسناک خبرآ گئی

  

جونانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی فلیکوایوکے بارے میں نسلی منافرت پر مبنی کلمات ادا کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آج جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھا میچ کھیل رہاہے تاہم جب ٹاس ہوا تو سرفراز کی جگہ شعیب ملک میدان میں آ گئے اور کپتان کے فرائض انجام دینے کی ذمہ داری کا اعلان کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز کاکہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ کپتان سرفراز پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سرفراز احمد کو نسلی منافرت پر مبنی کلمات کی ادائیگی پر آئی سی سی کے ’ اینٹی ریسزم کوڈ ‘پر چارج کیا گیا ہے جس کے باعث انہیں آج کا میچ نہیں کھلایا گیا تاہم بعد ازاں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ان پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

 قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وہ پہلے کھلاڑی ہیں جن کے خلاف اینٹی ریسزم کوڈ کے تحت کارروائی کی گئی ہے تاہم اس سے قبل اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے مطابق سرفراز آج کا اور پانچواں ون ڈے نہیں کھیل پائیں گے جبکہ وہ دو ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل