ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کامعاملہ،پنجاب پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کے اشتہارات جاری کر دیئے

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کامعاملہ،پنجاب پولیس نے ...
ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کامعاملہ،پنجاب پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کے اشتہارات جاری کر دیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے معاملے میں جے آئی ٹی نے عوام سے مدد مانگ لی،پنجاب پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کے اشتہارات جاری کر دیئے۔

اشتہارات میں پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی کے پاس ٹھوس ثبوت، چشم دیدشہادت یاویوڈو موجود ہے تو جے آئی ٹی کو دے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ثبوت کل صبح 11 بجے تھانہ یوسف والا میں جے آئی ٹی کو پیش کئے جائیں ۔پولیس کی جانب سے اشتہار میں ثبوت فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور