ساہیوال واقعہ میں ملوث چھ سی ٹی ڈی اہلکار اس وقت کہاں پر قید ہیں ؟ پتا چل گیا

ساہیوال واقعہ میں ملوث چھ سی ٹی ڈی اہلکار اس وقت کہاں پر قید ہیں ؟ پتا چل گیا
ساہیوال واقعہ میں ملوث چھ سی ٹی ڈی اہلکار اس وقت کہاں پر قید ہیں ؟ پتا چل گیا

  

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ساہیوال واقعہ میں گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک سفید رنگ کی آلٹو گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔

یہ واقعہ ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا اور ہائی وے پر بسیں بھی موجود تھیں جن میں بیٹھے افراد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ۔

ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اصل معاملہ سامنے آیا جس کے بعد حکومت کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور اس قتل عام پر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی ۔واقعے کے بعد آپریشن میں شامل چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ۔

سی ٹی ڈی کے چھ اہلکاروں کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تاہم عدالت نے انہیں شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔ ملزمان میں صفدر ، رمضان ، احسن ، سیف اللہ ، حسین اور ناصر شامل ہیں ۔

مزید : قومی