پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ بہت اچھا ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم سب  عثمان بزدار کی ٹیم کا حصہ ہیں: عبدالعلیم خان

پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ بہت اچھا ورکنگ ...
 پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ بہت اچھا ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم سب  عثمان بزدار کی ٹیم کا حصہ ہیں: عبدالعلیم خان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سینئر  وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ  پنجاب میں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ بہت اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے،ہم سب  عثمان بزدار کی ٹیم کا حصہ ہیں، تحریک انصاف پنجاب کو مثالی صوبہ بنا کر دکھائے گی، پولیس ریفارمز ان کے ایجنڈے میں شامل ہے، قانون کے مطابق نواز شریف کو تمام حقوق دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پولیس ریفارمز ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے اور اسے ہم کر کے دکھائیں گے، اس حوالے سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک نفیس اور اچھے آدمی ہیں ، ہم سب ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، ہم نے عہدوں کے لیے نہیں بلکہ ملک میں تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیا۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے خراب حالات کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، شہبازشریف نے ہسپتال بنانے کے بجائے اورنج ٹرین اور میٹرو پر توجہ دی ، سابقہ دور میں لگائے گئے تمام بڑے پراجیکٹ سفید ہاتھی بن چکے ہیں لیکن تحریک انصاف پنجاب کومثالی صوبہ بناکردکھائے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت اگر خراب ہے تو ہماری دلی ہمدردی ہے، قانون کے مطابق نواز شریف کو تمام حقوق دیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور