ناروے کا نیا مسافر طیارہ جو ڈیڑھ ماہ سے ایران کے ائیرپورٹ پر پارک ہے، یہ کیوں پھنسا ہوا تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

ناروے کا نیا مسافر طیارہ جو ڈیڑھ ماہ سے ایران کے ائیرپورٹ پر پارک ہے، یہ کیوں ...
ناروے کا نیا مسافر طیارہ جو ڈیڑھ ماہ سے ایران کے ائیرپورٹ پر پارک ہے، یہ کیوں پھنسا ہوا تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کا ایک بالکل نیا مسافر طیارہ ڈیڑھ ماہ سے ایران کے شہر شیراز کے ایئرپورٹ پر پھنسا ہوا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق نارویجن ایئرلائنز کا یہ بوئنگ 737میکس طیارہ دبئی سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے ایک انجن میں آئل پریشر کی نشاندہی ہوئی اور پائلٹ کو وہ انجن بند کرنا پڑ گیا۔ اب ایوی ایشن کے عالمی قوانین کے مطابق پائلٹ ایک انجن کے سہارے جہاز کو منزل کی طرف نہیں لیجا سکتے تھے۔ انہیں قریب واقع کسی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا تھی اور سب سے قریب ایرانی شہر شیراز کا ایئرپورٹ تھا، چنانچہ پائلٹ نے طیارہ وہاں لینڈ کر دیا۔
طیارے میں سوار 180مسافروں اور عملے کے 6اراکین میں سے کسی کے پاس بھی ایران کا ویزہ نہیں تھا، اس کے باوجود ایرانی حکام نے انہیں خوش آمدید کہا، انہیں ایئرپورٹ سے لیجا کر شہر کے بہترین ہوٹل میں ٹھہرایا اور شہر میں گھومنے کی اجازت بھی دی۔ اگلے روزاوسلو سے ایک طیارہ آیا اور ان مسافروں کو منزل کی طرف لے گیا لیکن بوئنگ 737ابھی تک وہیں کھڑا برباد ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی خرابی دور کرنے کے لیے کچھ پارٹس چاہئیں جو ایران میں موجود نہیں ہیں اور امریکہ سے درآمد کیے جانے ہیں لیکن امریکہ کی طرف سے حال ہی میں ایران پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں ہیں جن کے تحت کوئی بھی شخص امریکہ سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی چیز درآمد نہیں کر سکتا۔ صدر ٹرمپ نے تو یہاں تک اعلان کر رکھا ہے کہ جو ملک ایران کے ساتھ لین دین کرے گا امریکہ اس کے ساتھ تعلق ختم کر دے گا۔ اب پارٹس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے یہ کروڑوں روپے مالیت کا نارویجن ایئرلائنز کا طیارہ شیراز کے ایئرپورٹ پر کھڑا تباہ ہو رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -