’میرے بچوں کے سامنے میرے ساتھ زیادتی کی گئی‘

’میرے بچوں کے سامنے میرے ساتھ زیادتی کی گئی‘
’میرے بچوں کے سامنے میرے ساتھ زیادتی کی گئی‘

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں ان دنوں ’مسز فلپائن‘ نامی مقابلہ حسن جاری ہے جس کی ایک امیدوار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انتہائی افسوسناک انکشاف کیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق میری کرس اباشین کیماشو نامی اس خاتون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میری 12سالہ ازدواجی زندگی انتہائی تکلیف دہ رہی۔ میرا شوہر آئے روز مجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور کئی بار اس نے ہمارے دو بچوں کے سامنے مجھ سے زیادتی کی۔ میں اس وقت سکول ٹیچر کی نوکری کر رہی تھی تاہم بعد ازاں میں پولیس کے محکمے میں آ گئی۔“

میری کرس نے بتایا کہ ”وہ خواتین جو شوہروں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں اور اس پر خاموش ہیں، میں انہیں نصیحت کرتی ہوں کہ خاموشی توڑ ڈالیں اور پولیس کو رپورٹ کریں۔“ میری کرس جو فلپائنی پولیس میں سینئر آفیسر ہے، نے اپنی ملازمت کے بارے میں بتایا کہ ”پولیس کی نوکری میرے خون میں شامل ہے۔ میرے والد فوج میں تھے اور میری دو بہنیں مجھ سے پہلے ہی پولیس میں ملازمت کر رہی تھیں۔ میں نے فیس بک پر اس مقابلہ حسن کے بارے میں سنا اور اس میں شرکت کی درخواست دے دی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس