پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بڑھکیں احتساب کے جاری عمل میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں:مسرت جمشید  چیمہ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بڑھکیں احتساب کے جاری عمل میں رکاوٹ نہیں بن ...
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بڑھکیں احتساب کے جاری عمل میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں:مسرت جمشید  چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور اس میں کامیابیاں مل رہی ہیں ،عوام مشکل وقت میں معاونت کرنے والے دوست ممالک کے مشکور ہیں،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی بڑھکیں احتساب کے جاری عمل میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بد خواہوں کا خیال تھاکہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن وزیر اعظم عمرا ن اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی اور آج پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،سابق حکمرانوں نے قومی خزانے میں نقب لگارکھی تھی لیکن موجودہ حکومت تمام چور راستے بند کرے گی اور انشا اللہ پاکستان خود مختاری کی منزل کی جانب گامزن ہوگا ۔ انہوں نے کہا  کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،گزشتہ سیشن میں گھریلو ورکرز کے تحفظ کیلئے موثر قانون منظور کیا گیا جس سے ان کی زندگی میں واضح تبدیلی آئے گی ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت مال پانی بنانے والے منصوبوں کی بجائے وہ منصوبے شروع کرے گی جس سے عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں تبدیلی رونما ہو۔