وزیراعظم چپ رہناسیکھیں ، تحریک انصاف اسی طرح چلتی رہی تو احتساب کا عمل مشکوک ہوجائیگا:حبیب اکرم

وزیراعظم چپ رہناسیکھیں ، تحریک انصاف اسی طرح چلتی رہی تو احتساب کا عمل مشکوک ...
وزیراعظم چپ رہناسیکھیں ، تحریک انصاف اسی طرح چلتی رہی تو احتساب کا عمل مشکوک ہوجائیگا:حبیب اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کوچپ رہنا سیکھنا چاہئے ،احتساب پر ڈھول ڈھمکے بجائے جاتے رہے تو پھر یہ عمل سیاستدانوں کے ہتھے چڑھ جائیگا ، تحریک انصاف اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان میں احتساب کاعمل مشکوک ہوجائے گا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ اگر تحریک انصاف حکومت میں آتے ہی احتساب احتساب کے نعرے نہ لگاتی ، وزیر اعظم اور وزراءچپ رہتے اور کہتے کہ جوکچھ کررہاہے وہ نیب کررہاہے تو ملک کے اسی فیصد لوگ احتساب کے موجود ہ عمل کودرست کہہ رہے ہوتے ۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کادائرہ نیچے تک آنا چاہئے اور پیسے بھی وصول کرنے چاہئے ، اگر تحریک انصاف اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان میں احتساب کاعمل مشکوک ہوجائے گا ، اگر اسی طرح ڈھول ڈھمکے بجائے جاتے رہے تو یہ عمل سیاستدانوں کے ہاتھوں چڑھ جائے گا اورسیاستدان پھر جوکرتے ہیں ، سب کو اس بات کا پتہ ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو نمل یونیورسٹی کو تورہنے دینا چاہئے تھا، وہاں احتساب کی باتیں نہیں کرنا چاہئے تھی ، ان کوچپ رہنا سیکھنا چاہئے ۔

مزید :

قومی -