تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب کے بیانیے کو اپنے خلاف کرلیا :سعد رسول

تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب کے بیانیے کو اپنے خلاف کرلیا :سعد رسول
تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب کے بیانیے کو اپنے خلاف کرلیا :سعد رسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے احتساب کے بیانیے کو اپنے خلاف کیسے کرلیا، اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ؟ عمران خان نے احتساب کو سیاسی بنادیا تو پھر اس پر سوالات اٹھیں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعدر سول نے کہا کہا کہ حکومت کی جانب سے جب احتساب پر جشن منایا جائیگاتو اس کو سیاسی رنگ مل جائے گا لیکن عمران خان پچھلے 20برس سے کسی نہ کسی رنگ میں احتساب کی بات کرتے ہیں ، ان کابیانیہ بہت عرصے سے چلتا آرہاہے لیکن سمجھ اس بات کی نہیں آتی کے تحریک انصاف نے اس بیانیے کو اپنے خلاف کیسے کرلیا ؟
انہوں نے کہا کہ اس وقت نیب میں جتنے بھی ریفرنسز چل رہے ہیں ،ان میں سے ایک بھی ریفرنس تحریک انصاف کی حکومت نے دائر نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر انصاف کو سیاسی بنادیں گے تو پھر اس پر سوالات اٹھیں گے ۔

مزید :

قومی -