پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، برف میں پھنسے 7 افراد کو بچالیا گیا

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، برف میں پھنسے 7 افراد کو بچالیا گیا
پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، برف میں پھنسے 7 افراد کو بچالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے 3 روز سے برف میں پھنسے ہوئے 7 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے جلکوٹ اور کوہستان میں ریسکیو آپریشن کیا گیا ۔ 7 افراد گزشتہ 72 گھنٹے سے برف میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں کامیابی کے ساتھ ریسکیو کرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت پٹن منتقل کردیاگیا۔ خیال رہے کہ ساتوں افراد انتہائی اونچی جگہ پر برف میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -