سرفراز پر پابندی کے بعد قومی ٹیم میں کپتانی کا ایشو کھڑا ہوسکتا :سکندر بخت

سرفراز پر پابندی کے بعد قومی ٹیم میں کپتانی کا ایشو کھڑا ہوسکتا :سکندر بخت
سرفراز پر پابندی کے بعد قومی ٹیم میں کپتانی کا ایشو کھڑا ہوسکتا :سکندر بخت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہاہے کہ سرفراز پر پابندی کے بعد ٹیم میں کپتانی کا ایشو کھڑا ہوسکتا ہے ، شعیب  ملک سیریز جیت گئے تو ان کیلئے کپتان بننا آسان ہوجائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ سرفراز کو سزا ہونی تھی ، یہ ہم کوپتہ تھا ، وہ بچ گئے ہیںکہ اب ان پر زیادہ دیر تک پابندی نہیں ہوگی لیکن اب قومی ٹیم میں کپتانی کا ایشو کھڑا ہو سکتاہے اوررضوان اس معاملے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ کسی کو قتل کردیا جاتاہے اور اس کے گھر میں جا کر معافی مانگ لی جاتی ہے لیکن باہر کے ملکوں میں ایسا نہیں ہوتا ، وہاں غلطی کرنے پر سزا ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شعیب ملک کی پی آر بہت اچھی ہے ، ان کی سیاسی حلقوں کے ساتھ بھی بہت اچھے روابطہ ہیں اوراگر وہ سیریز جیت جاتے ہیں تو پھر ان کیلئے کپتان بننا بہت آسان ہوجائیگا ۔

مزید : کھیل