ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کی فتح جمہوریت کی جیت ہے :خالد مقبول صدیقی

ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کی فتح جمہوریت کی جیت ہے :خالد مقبول صدیقی
ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کی فتح جمہوریت کی جیت ہے :خالد مقبول صدیقی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی فتح جمہوریت اور پاکستان  کی جیت ہے ۔

نجی ٹی وی ’’دنیانیوز‘‘ کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی فتح جمہوریت اور پاکستان  کی جیت ہے ،2018کے الیکشن میں یہ فیصلہ رک گیا تھا جو  آج آیا ہے ،اس فیصلے سے سندھ کی شہری سیاست کوکچھ اعتماد ملاہے،آج اعتبار آیا ہے ،جو ووٹ دینگے وہ گنا بھی جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ ہار جیت اہم نہیں ، ضمنی الیکشن سے جمہوریت کو اعتماد ملاہے ، کراچی کو مقام ملے گا توپاکستان کومقام ملے گا ،کراچی چلتاہے تو ملک پلتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو تسلیم کرنا چاہیےسندھ کے شہری علاقوں کا یہی فیصلہ ہے ،کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

مزید : قومی /سیاست