فواد چودھری پنجاب کے اچھے وزیر اعلیٰ ثابت ہوتے :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حکومت کونیب کی ترجمان قرار دیدیا

فواد چودھری پنجاب کے اچھے وزیر اعلیٰ ثابت ہوتے :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ...
فواد چودھری پنجاب کے اچھے وزیر اعلیٰ ثابت ہوتے :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حکومت کونیب کی ترجمان قرار دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی میں طاقت کا مرکزایک نہیں رکھا ، فواد چودھری پنجاب کے اچھے وزیراعلیٰ ثابت ہوتے، حکومت نیب کی ترجمانی کررہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تنقید برداشت کرنے کا عنصر بہت کم ہے ،حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو اچھی نظرسے نہیں دیکھاجاتا ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل پر بحث نہیں ہورہی ، تحریک انصاف کا سب سے بڑا بیانیہ کرپشن کیخلاف کارروائی ہے لیکن کیا اس سے عام آدمی کے مسائل ختم ہوگئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی کی اس سے بڑی مثال کیاہوگی کہ حکومت خود نیب کی ترجمانی کررہی ہے ، تحریک انصاف کی کارکردگی پانچ ماہ میں معیشت کا بیڑا غرق کردینا اور عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دینا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین سینیٹ کو بدلنے کیلئے ہمیں مسلم لیگ ن کی حمایت درکارہے جب مسلم لیگ ن آگے بڑھے گی تو ہم چیئر مین سینیٹ کو بدل دیں گے:تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی میں طاقت کا مرکزایک نہیں رکھا ہے ، یہ بہت بڑی غلطی ہے ،ان کاکہناتھاکہ فواد چودھری پنجاب کے اچھے وزیراعلیٰ ثابت ہوتے۔

مزید : قومی