اسکواش پلیئرز نے دیارِغیر میں پاکستان کا نام روشن کردیا

اسکواش پلیئرز نے دیارِغیر میں پاکستان کا نام روشن کردیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی اسکواش پلیئرز نے دیارغیر میں ملک کا نام روشن کردیا، سابق قومی کپتان سلیم خان کی پوتی فضا خان اور پوتے یوسف خان نے حسن بدرمتحدہ عرب امارات اسکواش سیریز2020 میں مختلف ٹائٹلز جیت لیے۔یواے ای اسکواش سیریز 2020 میں پاکستان کے جہانگیرخان نے ہموطن رضوان خان کیخلاف کامیابی سمیٹی، سپرڈویڑن میں پاکستانی نعیم خان نے ماریشس کے روبرٹ ٹیٹوٹ کو مات دے دی، فضا خان مسلسل 3 سال سے اس ایونٹ میں فتوحات سمیٹ رہی ہیں جبکہ یوسف خان، نعیم خان اورجہانگیرخان نے پہلی بارکامیابی حاصل کی۔چیمپئن شپ کی دیگر کیٹیگریز کے نتائج کچھ اس طرح رہے، بوائز انڈر11 میں بھارت کے میران رائے نے مصری حریف خالد مصطفیٰ کو ہرایا، بوائز انڈر13 میں بھارتی انش اوبرائے نے ہموطن کیرو بینرجی پر غلبہ پالیا، بوائز انڈر15 میں جاپان سے تعلق رکھنے والے نارومی کینو نے بھارتی حریف انش اوبرائے کو شکست دے دی، بوائز انڈر19 میں بھارت کے سمپورن بینرجی نے ہموطن وشال وینکٹ کو زیر کرلیا۔ڈویڑن 3 میں سوئٹزرلینڈ کے ا?ندرے سیلومی نے بھارتی حریف گورو سماتینی کو ہرایا،ایونٹ ڈائریکٹر فہیم خان نے اے ایل نصر لیڑر لینڈ اور متحدہ عرب امارات ریکٹ اسکواش ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا، یہ ادارہ گذشتہ18 برسوں سے متحدہ عرب امارات میں جونیئراور سینئرز اسکواش کو گراس روٹ پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی