چوتھی جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز مقابلے آج کھیلے جائیں گے

    چوتھی جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز اور ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) چوتھی جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز مقابلے (آج) پیر کو کھیلے جائیں گے۔ اتوار کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شاہ خان نے اسلام آباد کے احمد نقوی کو 3-0، بلوچستان کے سعید احمد نے سندھ کے نسیم پراچہ کو 3-1، خیبر پختونخوا کے یاسر شہزاد نے بلوچستان کے عبدالرحمن کو 3-2 سے شکست دی جبکہ ظفر اقبال،شاہد شفیق، عمران، محمد آصف توبہ، نعمان اعوان، شاہ خان، شہزاد بٹ، عبدالرحمن، فواد حسین، شہزاد بٹ اور یاسر شہزاد نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے پیر کی صبح10بجے جبکہ سیمی فائنلز 2 بجے کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی