پاک بنگلہ دیش آخری ٹی 20آج، گرین شرٹس کو نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش

پاک بنگلہ دیش آخری ٹی 20آج، گرین شرٹس کو نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ(آج)پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کو سیریز میں فیصلہ کن 2-0کی برتری حاصل ہے مگر پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے آخری میچ میں بھی فتح حاصل کرنا ہو گی،قومی ٹیم کی شکست کی صورت میں آسٹریلیا نمبر ون پوزیشن حاصل کر لے گا۔آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق زندہ دلان کا شہر لاہور پھر انٹرنیشنل کرکٹ کا میزبان، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی معرکہ (آج) لگے گا۔ فارمیٹ، اسٹیڈیم، وقت اور ٹیمیں وہی جبکہ ٹارگٹ، دن اور جوش و ولولہ نیا ہو گا۔قومی شاہین سیریز تو نام کر چکے، بنگال ٹائیگرز کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم اور رینکنگ کے ٹاپ پر رہنے کا خواب پورا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔دوسری جانب بنگالی کھلاڑیوں نے بھی کم بیک پر نظریں جما لیں، واحد فتح کے ساتھ وطن واپس جانے کی خواہشمند مہمان ٹیم کو سیریز کے دوسرے ٹی 20میں نو جبکہ پہلے میچ میں پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی