شائقین کرکٹ آج بھی پاکستان کی جیت کیلئے پرعزم

شائقین کرکٹ آج بھی پاکستان کی جیت کیلئے پرعزم

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ٹیم آ ج بھی فاتح ہوگی اور ہم میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم جائیں گے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہت خوشی کی بات ہے ان خیالات کاا ظہار شائقین کرکٹ نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عادل،نبیل،حامد،زاہد، مبارک اور شکیل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے اور آج بھی بہترین کھیل کامظاہرہ کرے گی اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے وہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرے گی لاہوری اس میچ کے لئے بہت پرجوش ہیں اور اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور شاکر،ریحان،پرویز،زبیر، اسد اور حمید نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت فارم میں ہے اور جیت کے لئے فیورٹ ہے آج پاکستان کی ٹیم جیت کر کلین سوئپ کرے گی اور پاکستان کے لئے یہ ایک تاریخی کامیابی ہوگی جس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا علی شان،عمر،خیام،زنیر اور شاہد نے بھی پاکستان کی ٹیم کی پیش گوئی کی اور کہا کہ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران گہما گہمی خوش آئند رہی او ر امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی