قومی ٹیم آج بھی بنگلہ دیش سے جیتے گی، سابق کرکٹرز

  قومی ٹیم آج بھی بنگلہ دیش سے جیتے گی، سابق کرکٹرز

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم آج بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دیکر ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کیا باسط علی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جیت کے لئے فیورٹ ہے اور جس طرح سے اس نے دونوں میچز میں کھیل پیش کیا اس کی جتنی بھی تعریف کیجائے کم ہے امید ہے کہ اسی طرح سے آج کے میچ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہے گا راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے اور آج جیت کیلئے قومی ٹیم فیورٹ ہے امید ہے کہ تمام کھلاڑی متحد ہوکرمیدان میں اتریں گے محمد وسیم نے بھی قومی ٹیم کو آج کے میچ کے لئے فیورٹ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم جیت کا عزم لیکر میدان میں اترے گی اور یک جان ہوکر کھیلے گی پاکستان کی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے معین خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم آج جیت کے لئے فیورٹ ہے اور امید ہے کہ پاکستان آج جیت کر کلین سوئپ کامیابی اپنے نام کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی