بنگلادیشی ہیڈ کوچ ’ایوریج‘ پچز کا رونا رونے لگے

بنگلادیشی ہیڈ کوچ ’ایوریج‘ پچز کا رونا رونے لگے

  



اہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) سیریز گنوانے کے بعد بنگلادیشی ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو ’ایوریج‘ پچز کا رونا رونے لگے، انھوں نے کہا کہ جاری سیریز کے لیے تیار کی گئی وکٹوں پر ہمارے نوجوان بیٹسمینوں کے لیے کھیلنا ا?سان نہیں۔بنگلادیشی کوچ رسل ڈومینگو نے پاکستان سے ابتدائی دونوں ٹوئنٹی 20 میچز میں شکست پرپچز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے ناکامی کے بعد پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پچزاچھی نہیں اور تھوڑی اوسط درجے کی ہیں، ان پر بیٹنگ کرنا ا?سان نہیں، اگرچہ ہفتے کے میچ کی پچ قدرے بہتر مگر یہ ہماری نوجوان بیٹنگ لائن کے لیے موزوں نہیں تھی، دونوں مرتبہ ٹاس جیت کر ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ اگراچھا ٹوٹل بناسکے تو میزبان بیٹسمینوں کو چیلنج دے سکیں گے۔رسل ڈومینگو نے اعتراف کیا کہ عالمی رینکنگ میں نمبر ون پاکستان نے ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا، بھر پورکوشش کے باوجود میزبان سائیڈ کے ان بہترین بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے جو بیک وقت یارکر، ریورس سوئنگ بولنگ کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں،ہم مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے بڑا مجموعہ حاصل نہیں کرپائے۔

،پہلے میچ میں 10 سے 15جبکہ دوسرے مقابلے میں 20 سے25 رنز کم بنائے۔انھوں نے کہا کہ مشفیق الرحیم کے نہ ہونے سے بھی فرق پڑا، البتہ ان کی عدم موجودگی میں نوجوانوں کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، ہمیں مڈل آرڈر میں ایک ایسے پاور ہٹر کی تلاش ہے جو کم وقت میں رنز کی تعداد میں اصافہ کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ تجربے سے سبق سیکھ کر تیسرا میچ جیتتے ہوئے سیریز کے اچھے اختتام کی کوشش کریں گے۔رسل ڈومینگو نے مزید کہا کہ میں پہلی بار پاکستان ا?یا اورخوب لطف اندوزہو رہا ہوں، میرا یہاں ا?نے کا تجربہ بہت شاندار رہا، سیمی میرے قریبی دوست ہیں، انھوں نے بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہا تھا، میں نے یہاں ایسا ہی ماحول دیکھا ہے۔

تمام کھلاڑیون کی عمدہ کارکردگی سے ٹی 20سیریز جیتی: بابر اعظم لاہور: (ماسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے بعد قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ساتھی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیریز میں فتح ممکن بنائی، جس کی اس وقت بہت زیادہ ضرورت بھی تھی کیونکہ ٹیم کی نمبرون رینکنگ بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ کے دوران صرف اپنی بیٹنگ پر متوجہ رہتے ہیں اور کپتانی کے متعلق بالکل نہیں سوچتے اور سینئر پلیئرز کے شکرگزار ہیں کہ فیلڈ میں ان کی جانب سے مسلسل حمایت اور مدد ملتی ہے اور ان کا کام آسان ہو جاتا ہے۔بابر اعظم نے اپنے بیٹ کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر فارمیٹ کیلئے علیحدہ اور کنڈیشنز کے مطابق بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی