عباس آفریدی انڈر 19 ٹیم کی بالنگ لائن اپ کا مثر ہتھیار بن گئے

عباس آفریدی انڈر 19 ٹیم کی بالنگ لائن اپ کا مثر ہتھیار بن گئے

  



پوچیف اسٹروم(آئی این پی)آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ 2020کے گروپ مرحلے کے اختتام پر،عباس آفریدی، پاکستان انڈر 19 کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالربن گئے، فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان آلراونڈر، جنوبی افریقہ میں جاری میگا ایونٹ میں اب تک 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے میڈیم پیسر، عباس آفریدی نے اسکواڈ میں شامل طاہر حسین، محمد وسیم اور عامر خان کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ، زمباوے اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔اب تک ایونٹ میں پاکستان انڈر19کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے عباس آفریدی کی بیٹنگ کرنے کی قابلیت بھی انہیں دیگر کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔نوجوان آلرانڈر عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ تاحال وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020میں اپنی کارکردگی سے خوش ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔عباس آفریدی نے کہا کہ وہ اب تک ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر ہیں تاہم ان کا ہدف ایونٹ کا بہترین آلراونڈر بننا ہے تاکہ وہ اپنی بالنگ اوربیٹنگ دونوں سے پاکستان انڈر19 ٹیم کو فتح دلاسکیں۔نوجوان آلرانڈر نے کہا کہ وہ سیمی نیو بال سے بالنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بالنگ میں ورائیٹی لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عباس آفریدی نے کہا کہ وہ سیم کے ساتھ ساتھ سلو گیندکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جس کے نتائج گذشتہ تینوں میچوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ایونٹ کے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں 31 جنوری کو بینونی میں افغانستان سے شیڈول میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نوجوان آلرانڈر نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اس سے قبل ایشیا کپ میں حریف ٹیم کو 160 رنز پر ڈھیر کرچکی ہے، انہیں امیدہے کہ میگا ایونٹ میں بھی وہ افغانستان انڈر 19 ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھیں گے۔عباس آفریدی نے پاکستان سینئر کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد اور بالنگ کوچ را افتخارکی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ کی گئی محنت کے نتائج سب کے سامنے ہیں،نوجوان آل رانڈر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آئندہ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی