بھارت ایشیاء کپ نہ کھیلا تو ٹی 20ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے: پاکستان

  بھارت ایشیاء کپ نہ کھیلا تو ٹی 20ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے: پاکستان

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرنے کی باقاعدہ دھمکی دے دی، پی سی بی نے کہا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ میں شرکت کرنا ہوگی، اگر انکار کیا گیا تو پھر پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ اگر بھارت نے ہمارے ہوم گراونڈ پر ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تو پھر پاکستان بھی جوابی اقدام کے طور پر 2021 میں بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ا?فیسر وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی چھوڑنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایشیا کپ دو مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال میں ا?ئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں، ایشیاء کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی سٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔وسیم خان نے بتایا کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں روی بوپارا، سمت پٹیل، معین علی بھی شامل ہوں گے۔پی سی بی کے سی ای او نے بتایا کہ ایچیسن کالج میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف دو میچ کھیلے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروانے جا رہے ہیں۔وسم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں نہیں لگ رہاکہ وہ یہاں ا?ئیں گے،ایسے میں یو اے ای میں کھیلنے کا ا?پشن موجود ہے، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021ء میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023ء سے 2031ء تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی