آسٹریلین اوپن، نِک کِیریوس جیت سے ہمکنار ہوگئے

  آسٹریلین اوپن، نِک کِیریوس جیت سے ہمکنار ہوگئے

  



سڈنی: (مانییٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں میزبان کھلاڑی نِک کِیریوس تھکاوٹ سے آؤٹ آف کنٹرول، ریفری کو غصہ دکھایا، خود پر بھی ان کا چیخنا توجہ کا مرکز بنا تاہم طویل ترین اور سخت مقابلے کے بعد تین دو کی جیت سے ہمکنار ہوئے، دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" زور و شور سے جاری، میزبان کھلاڑی نِک کِیریوس کا روسی حریف کے خلاف اعصاب شکن مقابلہ، چار گھنٹے اور چوبیس کے طویل میچ سے کِیریوس آؤٹ آف کنٹرول، ہاتھ زخمی ہونے پر ریکٹ زمین پر دے مارا، ریفری پر غصہ دکھایا۔ جذباتی کھلاڑی کا غلط شارٹ کھیلنے پر چیخنا بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا تاہم تین دو کی فتح سے چین پایا۔دیگر میچز میں دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ نے حریف ڈیگو چوارٹزمین کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی پا لی، جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے فتح سمیٹی جبکہ ویمن سنگلز میں موگوروزا نے بھی فتح سمیٹی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی