بہت خوش نصیب ہوں من چاہا جیون ساتھی ملا،زارا اکبر

بہت خوش نصیب ہوں من چاہا جیون ساتھی ملا،زارا اکبر

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و پرفارمر زارا اکبر نے کہا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے من چاہا جیون ساتھی ملا ہے۔میں شادی کے بعد بہت خوش ہوں۔زارا اکبر نے کہا کہ فی الحال میرا شوبز میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ میں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔اس وقت میں اپنا پورا وقت اپنے شوہر اور فیملی کو دینا چاہتی ہوں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں شوبز کی وجہ سے ہوں۔ایک سوال کے جواب میں زارا اکبر نے کہا کہ میں نے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا کیونکہ یہ کوئی گڈے گڑیا کا کھیل نہیں بلکہ جیون بھر کا کام ہوتا ہے جلد بازی میں ایسے فیصلے ہمیشہ نقصان دیتے ہیں۔

میں تو اتنا جانتی ہوں کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد پر قائم ہوتا ہے جب تک یہ اعتماد قائم رہتا ہے تو یہ رشتہ بھی قائم رہتا ہے۔

مزید : کلچر