گلاب کے پھول کی خوشبو پسند ہے،اداکارہ عائزہ خان

گلاب کے پھول کی خوشبو پسند ہے،اداکارہ عائزہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ پھولوں سے اس قدر لگاؤ ہے کہ اسے میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے،اگر مجھے پھولوں خصوصاً گلاب کے پھول کی خوشبو آ جائے تو میں سوئے ہوئے بیدار ہو جاتی ہوں۔عائزہ خان نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کیلئے میرے لئے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی۔ پھول دیکھ کر نہ صرف انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس کے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عائزہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں اور عنقریب میری ایک نئی ڈرامہ سیریل بھی آن ائیر ہونے والی ہے جس میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں عائزہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ہی ترجیح دی ہے اور اسی لئے آج میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے میرے ہر ڈرامے کو ہی شائقین نے بہت پسند کیا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے مستقبل میں بھی اچھا کام ہی کروں اس وقت میں کئی ڈراموں میں بہت اہم کردار ادا کررہی ہوں اور ان میں میرے کردار بہت منفرد قسم کے ہیں ماضی میں بھی جب بھی ڈرامہ سائن کیا پہلے اس کی کہانی پڑھی ہے اس کے بعد اس میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح سے صرف اور صرف میں معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی اور یہ ہی میرا مقصد بھی ہے۔

مزید :

کلچر -