ڈرامہ سیریل ”دیوانگی“ میں منفردکردار ہے، دانش تیمور

ڈرامہ سیریل ”دیوانگی“ میں منفردکردار ہے، دانش تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکار دانش تیمور نے کہا کہ ان دنوں نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر جانے والی ڈرامہ سیریل ”دیوانگی“ میں وہ ایک منفر کردار میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا اس ڈرامے میں وہ مثبت اور منفی دونوں کرداروں کو ادا کرتے نظر آرہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ شائقین ان کے اس کردار کو بہت سراہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے میں وہ سلطان کا کردار ادا کر رہے ہیں اور دو مختلف کرداروں کو ایک ساتھ ادا کرنا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ ہدایت کار ذیشان احمد کے اس ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار ولی عباس، حبا بخاری اور زویا ناصر شامل ہیں ڈرامہ دیوانگی میرے کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ ثابت ہوگا اور اس میں میرے کردار کو شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید :

کلچر -