اداکارہ آنسہ جے کی فنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

اداکارہ آنسہ جے کی فنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ آنسہ جے نے فنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔آنسہ جے ماضی قریب میں آنسہ ارشد کے نام سے ماڈلنگ اور اداکاری کرتی رہیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔آنسہ نے میوزک کمپوزر اور گلوکار جے علی سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے چند سال کام نہیں کیا البتہ وہ دوبارہ باقاعدگی سے کام کررہی ہیں۔آنسہ نے حال ہی میں تین مختلف اداروں کے کمرشلز کئے ہیں جو بہت جلد آن ایئر ہوں گے۔آنسہ نے بتایا کہ اب میں آنسہ جے کے نام سے کام کروں گی۔ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ دوبارہ کیرئر کے آغاز پر مجھے بہت اچھا رسپانس ملا ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اور مزید کام کا جذبہ بھی پیدا ہوا ہے۔

مزید : کلچر