تمام غیر سرکاری سروے حکومت کو ناکام قرار دے رہے ہیں،جواد احمد

تمام غیر سرکاری سروے حکومت کو ناکام قرار دے رہے ہیں،جواد احمد

  



لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ 99 فیصد عوام مہنگائی سے متاثر ہیں، آنکھیں بند کرنے سے خطرات ختم نہیں ہوجائیں گے تمام غیر سرکاری سروے حکومت کو ناکام قرار دے رہے ہیں،حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا،عوو ں، نعروں اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے، پاکستان کی تاریخ میں اقتدار پر ایک ہی مافیا قابض رہا حکومتیں بدلتی رہیں مگر مافیا نہ تو بدلا اور نہ ہی کمزور ہوا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید طاقتور ہوتا گیا ان باتوں کا اظہار انھوں پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا مزید کہا کہ ملک کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمران پارٹیوں اور موجودہ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں بس کرسی کا جھگڑا ہے،حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کا بیانیہ لیکر آئی تھی لیکن کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے اور جن لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہنگائی،کرپشن اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں وہ اپنے مفادات کی سیاست میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر