کامیڈین غفار لہری بیمار،پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل

کامیڈین غفار لہری بیمار،پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم ٹی وی آرٹسٹ و کامیڈین غفار لہری شدید بیمار،پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل،تفصیلات کے مطابق نامور کامیڈین غفار لہری گذشتہ ایک ہفتے سے شدید بیمار ہیں اور گھر پر ہی علاج کروا رہے ہیں۔غفار لہری نے کہاکہ آج کل آرٹسٹ بیمار بھی ہوجائے تو علاج کروانے سے ڈرتا ہے کیونکہ اس کے پاس وسائل کی کمی ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت او روزارت ثقافت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی جس سے وہ کسمپرسی اور مالی مسائل کا شکار بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان حالات میں آرٹسٹ بیمار پڑ جائے تو علاج بھی نہیں کروا سکتا اس لئے آرسٹ فنڈز کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

کہ بیماری کی حالت میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے نہ جاملیں بلکہ بروقت علاج کروا کر اپنے گھر والوں کی روزی روٹی کا بندوبست کریں غفار لہری نے کہاکہ پرانا سال کب گیا اور نئے سال کا سورج کب طلوع ہوا کوئی علم نہیں کیونکہ شدیدعلیل ہونے کی وجہ سے ان لمحات کو محسوس نہیں کرسکا ہماریلئے پرانا اور نیا سال ایک برابر ہے پرانے سال میں بھی کسمپرسی کا عالم تھا اور نئے سال میں بھی وہی کچھ ہے۔غفار لہری نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے پرستاروں کوخوش رکھنے کے لئے زندہ ہو وہ دعاکریں کہ میں جلد صحتیاب ہوں تاکہ انہیں پھر سے ہنسا سکوں اور اپنے فن سے محظوظ کرسکوں۔

مزید : کلچر