رواں سال کامیابیاں لیکر آئے گا، اداکارہ وماڈل فاطمہ

رواں سال کامیابیاں لیکر آئے گا، اداکارہ وماڈل فاطمہ

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فاطمہ نے بتایاکہ رواں سال ان کے لئے بہت ساری مصروفیت اور شہرت لے کر آئے گا اور وہ نئے پراجیکٹس میں مصروف ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں فاطمہ نے بتایاکہ انہوں نے سال2019 میں بہت کم مگر منتخب کام کیا ہے تاکہ نئے سال میں جب انہیں ڈسکس کیا جائے تو ان کے کریڈٹ پر اچھا کام ہو اسی طرح وہ نئے سال میں بھی منتخب اور معیاری کام کو ترجیح دینگی۔فاطمہ نے کہاکہ میرے سب ساتھی اداکاراؤں سے گذارش ہے کہ نئے سال میں اتنی بھرپور محنت کریں کہ ان کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہومیری کوشش ہوگی کہ میں بھی صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دو اور ایسا کام کروں جسے شائقین مدتوں یاد رکھیں۔

مزید : کلچر