فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے، بینا چوہدری

    فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے، بینا چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے کہا ہے کہ فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے۔میں اپنی کامیابی کے حصول تک محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گی۔میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے اور میری فیملی کو شرمندگی ہو۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بینا چوہدری نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کیلئے سب کچھ ہوتا ہے۔میں ان دنوں کراچی میں بنائے جانے والے متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ملتان میرا اپنا شہر ہے اور یہاں پر میری پوری فیملی آباد ہے کراچی میں کام کی وجہ سے منتقل ہوئی ہوں۔شوبز میں میرا کیرئیر سالوں پرمحیط ہے لیکن آج بھی معیاری کام کی قائل ہوں اور اسی لئے آج میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے جسے میں برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی۔

مزید : کلچر